گزشتہ چند روز سے جاری گرمی کی لہر کے بعد ملک کے مختلف شہروں میں بادل برسنے سے موسم حسین اور سہانہ ہوگیا، ٹھنڈی ہواؤں نے موسم کو مزید ٹھنڈا ٹھار کردیا،، جبکہ گرمی اور حبس کی بھی چھٹی ہوگئی، موسم کا حال بتانے والوں کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران لاہور، گوجرانوالہ، راولپنڈی اور ساہیوال میں بادل برسیں گے، مالاکنڈ، ہزارہ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بھی باران رحمت ہوگی۔گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا ، تاہم لاہور، مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور،کوہاٹ، راولپنڈی،گوجرانوالہ ڈویژن اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہوئی، جبکہ لسبیلہ، تربت میں درجہ حرارت تینتالیس، شہید بے نظیر آباد،مٹھی اور چھور میں بیالیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024