وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ ایک ماہ کے دوران شہریوں کی زندگیوں میں مثبت تبدیلی کیلئے بے پناہ کام کیا، پاکستان کو اس کی اصل منزل سے ہٹانے والے ملک و قوم کے مجرم ہیں۔ وزیراعلی پنجاب عثمان بزدارسے وزیراعلی آفس میں مختلف وفودنے ملاقات کی، وزیراعلی نے لوگوں کے مسائل سنے اور ان کے حل کیلئے احکامات جاری کئے۔اس موقع پر وزیراعلی عثمان بزدار نے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے نئے پاکستان کی جانب تیزی سے بڑھ رہے ہیں ،نئے پاکستان میں کمزوراورغریب کوبھی ان کا حق ملے گا،انہوں نے کہا کہ یہ وہ پاکستان ہے جس کا خواب قائد اعظم اورعلامہ اقبال نے دیکھاتھا، وزیراعظم عمران خان بانیان پاکستان کے خواب کوعملی تعبیر دے رہے ہیں۔وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ ایک ماہ کے دوران شہریوں کی زندگیوں میں مثبت تبدیلی کیلئے بے پناہ کام کیاہے،انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اس کی اصل منزل سے ہٹانے والے ملک و قوم کے مجرم ہیں۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024