مسافروں سے بھری کوچ ڈرائیور کی غفلت کے باعث بہاولپور کے قریب الٹ گئی جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور 9 شدید زخمی ہو گئے۔ ریسکیو حکام کے مطابق بہاولپور کے علاقے چک 7 بی سی کی حدود میں مسافر بس تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی، حادثہ میں 12 مسافر شدید زخمی ہوئے جن میں سے 3 زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر چل بسے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق مسافر بس رکشہ کو بچانے کی کوشش میں بے قابو ہو کر الٹ گئی۔ تاہم دیگر ذرائع نے حادثے کو ڈرائیور کی غفلت اور تیز رفتاری بتایا ہے۔ ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں کو بہاول وکٹوریہ ہسپتال منتقل کر دیا۔ پولیس نے حادثے کی تحقیقات شروع کر دی .
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024