اداکارہ سونیا حسین کی فلم ’’سوری‘‘ کی شوٹنگ آئندہ ماہ سے شروع
لاہور(کلچرل رپورٹر) نامور اداکارہ سونیا حسین اگلے ماہ اپنی نئی فلم سوری کی شوٹنگ کا آغاز کراچی میں کریں گی۔ انہیں اداکار فیصل قریشی کی ہوم پروڈکشن کے تحت بننے والی مذکورہ فلم کے مرکزی کردارمیںکاسٹ کیاگیاہے ۔سونیاحسین کاکہناتھاکہ میرا فلموں میں اداکاری کاتجربہ بہت اچھارہاہے تاہم میں منتخب فلموںمیں کام کرنے کاارادہ رکھتی ہوں۔یادرہے کہ سونیاحسین کی اس سے قبل دوفلمیں ریلیزہوچکی ہیں جن میں ہدایتکارپر ویزملک کی آزاد اور ہدایتکار جامی کی مورشامل ہیں۔