قیدیوں کے ریکارڈ کی کمپیوٹرائزیشن جاری
لاہور(نامہ نگار)پنجاب بھر کی 37جیلوں میں موجود قیدیوں کا کریمنل ریکارڈبھی کمپیوٹرائزڈ کیا جا رہا ہے۔ آئی جی مشتاق احمد سکھیرا کی سربراہی میں آر پی او کانفرنس میں شاہد حنیف نے آئی جی پنجاب کو بتایا کہ پنجاب بھر میں 1لاکھ 28ہزار مجرموں کے ریکارڈ کومحفوظ کر لیا گیا۔