امن و امان کے قیام اور شہریوں کے تحفظ میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں: وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں تمام سیکیورٹی منصوبوں کیلئے میرٹ پر بھرتیاں کی جائیں۔وزیراعظم کی زیر صدارت اسلام آباد میں سیکیورٹی اور امن و امان کے منصوبوں پر اجلاس ہوا جس میں  اسلام آباد میں امن و امان کی موجودہ صورتحال اور اسلام آباد ماڈل جیل پر بریفنگ دی گئی۔اجلاس میں سیف سٹی، سی ٹی ڈی،قومی سہولت مرکز اور اسپیشل پروٹیکشن یونٹ سے متعلق بھی بریفنگ دی گئی۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستانی شہریوں اور غیر ملکیوں کا تحفظ ریاست کی اولین ترجیحات میں شامل ہے. امن و امان کے قیام اور شہریوں کے تحفظ میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں۔وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد ماڈل جیل کی تکمیل میں تاخیر پر انکوائری کی ہدایت کر دی اور کہا کہ اسلام آباد ماڈل جیل کا منصوبہ جدید دور کے تقاضوں کے مطابق جلد مکمل کیا جائے۔

ای پیپر دی نیشن