ہائیکورٹ: عدم پیروی پر اداکارہ میرا کا نکاح درست قرار دینے کیخلاف درخواست خارج
لاہور (اپنے نامہ نگار سے) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس انوار حسین نے عدم پیروی پر اداکارہ میرا کا نکاح درست قرار دینے کیخلاف درخواست خارج کر دی۔ اداکارہ میرا نے موقف اپنایا کہ دبئی میں فلم کی عکسبندی کے دوران عتیق الرحمان نے جھوٹا نکاح نامہ اور تصاویر تیار کیں، عتیق الرحمن نے پبلسٹی حاصل کرنے اور بلیک میل کرنے کیلئے جھوٹا نکاح نامہ تیار کیا، ٹرائل عدالت میں اپنے گواہ پیش کرنے کا مناسب موقع فراہم نہیں کیا گیا، ٹرائل کورٹ نے عتیق الرحمن کے پیش کردہ نکاح نامے کی قانون کے مطابق تصدیق نہیں کی، داکارہ کیخلاف اصل نکاح نامہ بھی ٹرائل عدالت میں پیش نہیں کیا گیا، دیوانی کیس میں دعویدار کو ہی اپنے پیش کئے گئے شواہد کی سچائی ثابت کرنا ہوتی ہے، استدعا ہے کہ تکذیب نکاح کیخلاف فیملی عدالت کی ڈگری اور سیشن عدالت کا حکم کالعدم کیا جائے، عتیق الرحمن کے نکاح نامہ کو جھوٹا قرار دیا جائے، فیملی عدالت نے 28 مئی 2018ء میں عتیق الرحمان کا نکاح نامہ جھوٹا قرار دینے کا دعوی مسترد کیا تھا، سیشن عدالت نے 31 جنوری کو فیملی عدالت کے فیصلے کو برقرار رکھتے ہوئے اپیل خارج کی تھی۔
درخواست خارج