امریکی سینیٹ میں امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مواخذے کی کارروائی جاری ہے۔ ڈیموکریٹس اور ری پبلکن نے دوسرے روز بھی مواخذے پر بحث جاری رکھی . امریکی ٹی وی کے مطابق سینیٹ میں انٹیلی جنس کمیٹی کے چیئرمین ایڈم شف نے ابتدائی بحث میں کہا کہ صدرٹرمپ نے امریکا کے جمہوری نظام میں غیرملکی مداخلت کی دعوت دے کر آئین کی خلاف ورزی کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹرمپ نے یوکرین کو جوبائیڈن کے خلاف تحقیقات کی دعوت دے کر نہ صرف آئین کی خلاف ورزی کی بلکہ صدارتی اختیار کا غلط استعمال بھی کیا ہے۔سینیٹ میں دو دن بحث جاری رہے گی۔
علی امین گنڈا پور کی ’’سیاسی پہچان‘‘ اور اٹھتے سوالات
Apr 25, 2024