جوہر ٹاون :آگ سے جھلس جانے والی 25سالہ خاتون دم توڑ گئی
لاہور(نمائندہ خصوصی)جوہر ٹاون کے علاقہ بیڑھ گاؤں میں خود کو آگ لگانے والی 25سالہ خاتون گذشتہ روز ہسپتال میں دم توڑ گئی پولیس کا کہنا ہے کی متاثرہ خاتون مقامی ہسپتال میں زیر علاج تھی کہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی. دو روز قبل سندس نے گھریلو جھگڑے پر خود کو آگ لگائی تھی۔پولیس نے نعش کو مردہ خانے منتقل کردیا ہے ۔