ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل آج پاکستان میں کرپشن میں کمی یا اضافے سے متعلق اپنی رپورٹ شائع کرے گا۔
تفصیلات کے مطابق ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کے برلن میں قائم ہیڈ آفس میں آج بدعنوانی کے حوالے سے کرپشن پرسیپشن انڈیکس دوہزار انیس کی بین الاقوامی رپورٹ جاری کرے گا جو پاکستان کے معاملے میں اس بات کا تعین کرے گی کہ آیا پاکستان میں پی ٹی آئی حکومت کے تحت کرپشن میں اضافہ ہوا ہے یا گزشتہ ایک سال کے دوران اس میں کمی واقع ہوئی ہے۔