غرب اردن میں غاصب یہودیوں کی تعداد 4لاکھ 36 ہزار سے تجاوزکرگئی
مقبوضہ بیت المقدس (اے این این)اسرائیل کے ذرائع ابلاغ نے بتایا ہے کہ فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے علاقوں میں آباد کیے گئے یہودیوں کی تعداد 2017 کے آخر میں 4 لاکھ 36 ہزارسے تجاوزکرگئی ہے۔اسرائیلی اخبار یسرائیل ھیوم نے ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ 2016 کی نسبت پچھلے سال غرب اردن میں نئے آباد ہونے والے یہودیوں کی تعداد میں 0.5 فی صد کمی آئی۔