آج شام کو آئی ایم ایف کو لکھا جانے والا لیٹر شیئر کریں گے: بیرسٹر گوہر

پی ٹی آئی رہنما بیرسٹرگوہر کا کہنا ہے کہ عمران خان آج آئی ایم ایف کو خط لکھے گی جس کی تفصیلات شام میں میڈیا کے ساتھ شیئر کی جائیں گی، انہوں نے واضح کیا کہ پی ٹی آئی کاکوئی قدم ریاست،عوام یا حکومت کےخلاف نہیں ہوگا۔اڈیالہ جیل راولپنڈی میں عمران خان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہم نے اوپن ٹرائل کی حقیقت کا بتادیا ہے، عدالت کو بتایا کہ میڈیا کو بھی رسائی نہیں ملی۔صحافیوں کے سوالات پر انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کا کوئی قدم ریاست یا جمہوریت مخالف نہیں ہوگا، ہر وہ کام کریں گے جس سے جمہوریت مضبوط ہوگی۔انہوں نے کہا کہ عمران خان آج کسی بھی وقت آئی ایم ایف کو لیٹرلکھیں گے، وہ یہ خط ملک کے مفاد میں ہی لیٹر لکھیں گے، ملک کے مفاد کےخلاف کبھی کوئی چیز نہیں کریں گے۔عمران خان سے ملاقات کرنے والے بیرسٹرگوہر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نےکہا یہ ملک ہماراہے اوراس کےادارے بھی ہمارے ہیں، آج شام کوآئی ایم ایف کو لکھا جانے والا لیٹر شیئرکریں گے۔گزشتہ روز اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کرنے والے پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر علی ظفرنے میڈیا کو بتایا تھا کہ ، ’عمران خان آئی ایم ایف کو خط لکھیں گے جس میں واضح کیا جائے گا کہ آئی ایم ایف کسی بھی قسم کی بات چیت کے لیے یہ شرط رکھے کہ جتنے بھی حلقوں میں دھاندلی ہوئی ہے اس کا آڈٹ ہو گا۔‘علی ظفر کے مطابق اگر یہ آڈٹ ٹیم سپریم کورٹ کی سربراہی میں بنائی جائے تو بہت اچھا ہوگا۔سینیٹر علی ظفر نے یہ بھی کہا تھا کہ آئی ایم ایف، یورپی یونین اوردیگر اداروں کا ایک چارٹر ہے جس کے مطابق قرض دینے یا کسی ملک کے ساتھ کام کرنے کے لیے وہاں ’گڈ گورننس‘ ضروری ہے جس کی سب سے اہم شرط جمہوریت ہے۔ انتخابات میں لوگوں کا مینڈیٹ چھینا گیا۔

ای پیپر دی نیشن

 سکول میں پہلا دن ۔ دیدہ و دل

 ڈاکٹر ندا ایلی آج میری بیٹی کا سکول میں پہلا دن تھا ۔وہ ابھی بہت چھوٹی تھی ۔ مجھے سارا دن بہت پریشانی رہی ۔ پتہ نہیں اس نے ...