بیماری سے دلبرداشتہ 4بچوں کے باپ نے پھندا لیکر خودکشی کرلی
لاہور(نامہ نگار)شادمان کے علاقے میں 50 سالہ شخص نے بیماری سے دلبرداشتہ ہوکر گلے میں رسی سے پھندالے کر خودکشی کر لی۔شادمان کے علاقے کچی آبادی کا رہائشی چار بچوں کا باپ بابر مسیح کافی عرصہ سے ہپیا ٹائٹس کے مرض میں مبتلا تھا۔گزشتہ روز اس نے گلے میں رسی سے پھندالے کر خودکشی کر لی ہے۔پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کر دی ۔