میر علی میں گولڈ ن ایرو پاکستان سویٹ ہوم کا افتتاح
اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) شمالی وزیرستان کی تحصیل میر علی یتیم بچوں کے فلاحی ادارے میں گولڈن ایرو پاکستان سویٹ ہوم کا افتتاح کر دیا گیا۔ لیفٹیننٹ جنرل نذیر احمد بٹ کورکمانڈر پشاور، جی او سی میجر جنرل اظہر اقبال عباسی جی او سی ،میجرجنرل انعام حیدر ملک جی او سی 45 ڈویژن ،بریگیڈیئر شہریارپرویز بٹ بریگیڈ کمانڈر،لیفٹیننٹ کرنل عامر اور سر پرست اعلیٰ پاکستان سویٹ ہوم زمرد خان(ہلال امتیاز) نے اس موقع پر موجود تھے۔ ا س موقع پر جنرل نذیر احمد بٹ کورکمانڈر پشاور نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ کی مدد سے پاک فوج اور پاکستان سویٹ ہوم نے مل کرآج گولڈن ایرو پاکستان سویٹ ہوم میرعلی شمالی وزیرستان بنایا گیا ہے جس میں 100یتیم بچوں کی تعلیم وتربیت اور پرورش کی جائے گی اور اس سنٹر میں مزید 100یتیم بچوں کا اضافہ کیا جائے گا۔ مزید کہا کہ ایک ہزار یتیم بچوں کے لیے پشاور میں پاکستان سویٹ ہوم جلد شروع کیا جائے گا۔اس کے علاوہ فاٹا اور قبائلی علاقہ جات میں پاکستان سویٹ ہوم کے مراکز قائم کیے جائیں گے۔ انھوں نے مزید اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ زمرد خان جس کام کو لے کر چل رہے ہیں وہ اعزاز کی بات ہے اللہ تعالیٰ زمرد خان کو مزید ہمت اور حوصلہ دے کہ وہ پاکستان کے تمام یتیم بچوں وبچیوں کی پرورش کر سکیں، ان کا مزید کہنا تھا کہ آج میر علی شمالی وزیرستان میں گولڈن ایرو پاکستان سویٹ ہوم کا افتتاح کرتے ہوئے جو دلی خوشی محسوس ہو رہی ہے وہ لفظوں میں بیان نہیں کی جاسکتی۔زمرد خان نے یتیم بچوں کے لئے اپنی زندگی وقف کر دی ہے اللہ تعالیٰ انھیں اس مشن میں مزید کامیابی دے اور ا سی طرح پاکستان کا نام روشن کیے رکھیں اورانکے اس مشن کو مزید آگے بڑھانے کے لیے پاک فوج کی طرف سے جو ممکن تعاون ہوسکا کریں گے۔اس موقع پر موجود زمرد خان نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں پاک فوج کا شکریہ ادا کرتا ہو ں کہ جنہوں نے میرے اس مشن کو آگے بڑھانے کے لئے میرا ساتھ دیا اور آج میں فخر محسوس کر رہا ہوں کہ پاکستان سویٹ ہوم کے سنٹرز میں ایک او رخوبصورت سنٹر کا اضافہ ہوا ہے اور انشائ اللہ میری یہ کوشش ہوگی کہ میں مزید پاکستا ن سویٹ ہوم کے سنٹر ز میں اضافہ کرسکوں اور مجھے امید ہے اللہ تعالیٰ میرے اس کام کو پایہ تکمیل تک پہنچائے گا۔