موبائل اور انٹرنیٹ سروس بند ہونے کا امکان

غیر ملکی مہمانوں کی آمد کے پیش نظر کراچی میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس بند ہونے کا بھی امکان ہے۔ایرانی صدر ابرہیم رئیسی آج کراچی کا دورہ کررہے ہیں، جس کے پیش نظر شہر میں سخت سکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سکیورٹی کی صورت حال کو مدنظر رکھتے ہوئے شہر میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس بند ہونے کا امکان ہے، تاہم اس حوالے سے حتمی فیصلہ نہیں ہوا۔واضح رہے کہ شہر قائد میں بھی آج عام تعطیل ہے، سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں جب کہ متعدد سڑکوں کو بھی بند کیا گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

 سکول میں پہلا دن ۔ دیدہ و دل

 ڈاکٹر ندا ایلی آج میری بیٹی کا سکول میں پہلا دن تھا ۔وہ ابھی بہت چھوٹی تھی ۔ مجھے سارا دن بہت پریشانی رہی ۔ پتہ نہیں اس نے ...