تحریک لبیک کے تحت مفت طبی کیمپ
کراچی (نیوز رپورٹر) تحریک لبیک یارسول اللہا پاکستان کراچی ضلع غربی کے امیر علامہ ارشاد قریشی نے کہا ہے کہ دکھی انسانیت کی خدمت بہت بڑی عبادت ہے حکومت صحت کے حوالے سے اپنی ذمہ داریاں پوری نہیں کررہی ان خیالات کا اظہار انہوں نے یونین کونسل 23مومن آباد میں تحریک کے مقامی عہدے داروں مفتی علی جہانیگری، امجدقادری کی نگرانی میں ایک روز مفت جنرل طبی کیمپ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ۔ طبی کیمپ میں ڈاکٹروں نے رضاکارانہ طور پر ڈھائی سومریضوںکو مفت معاینے اور ادویہ کی فراہمی کی سہولیات فراہم کیں جبکہ امجد قادری نے طبی خدمات فراہم کرنے والے طبی اور نیم طبی عملے کو کیمپ کے اختتام پر یاد گار ی شیلڈپیش کیں ۔