مسلم لیگ (ن) کے رہنما حنیف عباسی کی اہلیہ نے کہا ہے کہ حنیف عباسی عارضہ قلب میں مبتلا اور پولن الرجی کے مر یض ہیں،اگر حنیف عباسی کو کچھ ہوا تو انکے سیاسی مخالفین،حکومت پنجاب ذمہ دارار ہو گی ،حنیف عباسی کی اٹک جیل منتقلی سیا سی انتقامی کارروائی کی بدترین مثال ہے۔ہفتہ کو حنیف عباسی کی اٹک جیل منتقلی کے معاملے پر ان کی اہلیہ نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ حنیف عباسی کی اٹک جیل منتقلی سیا سی انتقامی کارروائی کی بدترین مثال ہے، حنیف عباسی عارضہ قلب میں مبتلا اور پولن الرجی کے مر یض ہیں،اگر حنیف عباسی کو کچھ ہوا تو انکے سیاسی مخالفین،حکومت پنجاب ذمہ دارار ہو گی ،ڈاکٹر نے حنیف عباسی کو جیل اسپتال میں رکھنے کا کہا تھا،حنیف عباسی کو تجویزکردہ ضروری ادویات بھی پہنچانے نہیں دی جارہیں،حنیف عباسی سمیت کوئی قیدی اپنی مرضی سے سپرنٹنڈنٹ کے کمرے میں نہیں آ سکتا۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024