ریلوے کا سیمی ہیڈکوارٹر کراچی میں رکھنا چاہتے ہیں، ٹرینوں میں وائی فائی کی سہولت جلد مہیا کی جائے گی: شیخ رشید
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیرریلوے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ریلوے کے علاوہ ان کے پاس اور کوئی کام نہیں ہے، پارسل گڈز پر ریلوے میں بہتری ہوئی ہے، ایک ریلوے کا سیمی ہیڈکوارٹر کراچی میں رکھنا چاہتے ہیں ، انہوں نے کہا بجلی کے پری پیڈ میٹرز کی ای سی سی سے منظوری لے لی ہے، ریلوے میں مال گاڑیوں میں نمایاں اضافہ کیا جائیگا، ریلوے میں مانیٹرنگ کے نظام کیلئے نجی شعبے کو دعوت دی ہے۔ فریٹ سروس 15ٹرینوں تک پھیلائیں گے، 100دن میں دس ٹرینوں کی تعداد 15 پر لے کر جائیں گے۔ ٹرینوں میں وائی فائی کی سہولت جلد مہیا کی جائے گی، ایم ایل ون سی پیک میں شامل ہے، ایم ایل 2 کی بھی آفر کرنے جارہے ہیں۔ ریلوے میں مال گاڑیوں کی تعداد میں نمایاں اضافہ کیا جائےگا، محکمے میں سرمایہ کاری بڑھانے کے لیے مانیٹرنگ کمیٹی قائم کی ہے، ریلوے کے2 تین بڑے پلاٹ فروخت کرنے کی خواہش ہے ۔ وزیر اعظم کی منظوری کے بعد پلاٹ فروخت کریں گے، اس وقت ریلوے کا خسارہ 38ارب روپے ہے،جبکہ 25ارب روپے کا قرض ہے۔وزیر ریلوے نے یہ بھی کہا کہ وزیر اعظم سے درخواست کی ہے کہ ریلوے ملازمین کی تنخواہیں بڑھائی جائیں،1905 ءکے ریکارڈ پر بڑے بڑے مگر مچھوں نے قبضہ کیا ہوا ہے،ایک لاکھ 37ہزار سے ایک لاکھ 19ہزار پنشنرز پر آگئے ہیں۔O