زمبابوے میںخشک سالی سے گزشتہ دو ماہ کے دوران 55 ہاتھی ہلاک ہوگئے۔ حکام کے مطابق پانی اور خوراک کی قلت کے سبب جنگلی جانور دوسرے علاقوں کی جانب منتقل ہورہے ہیں۔ خشک سالی کی وجہ سے شیر ،ہاتھی اور دیگر جانور بھوک و پیاس کا شکار ہیں۔ نیشنل پارکس اینڈ وائلڈ لائف پارک منیجمنٹ کے ایک ترجمان تناشی فراوو نے ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ افریقہ کو پہلے ہی خوراک کی قلت کا مسئلہ درپیش ہے اور اب جنگلی حیات کے لئے بھی شدید مسائل پیدا ہوگئے ہیں خاص کر جنوبی افریقی ممالک اس کی زد میں ہیں انہوں نے کہا کہ خشک سالی سے گزشتہ چند سالوں کے دوران سینکڑو ں جانور ہلاک ہوچکے ہیں ، زمبابوے کے وائلڈلائف پارک کے جانور خوراک کی تلاش میں دوسرے علاقوں میں داخل ہورہے ہیں جو فصلوں کو نقصان پہنچانے کے علاوہ بعض اوقات انسانوں کو بھی ہلاک کردیتے ہیں اس سال کے دوران جانوروں کے حملہ میں 20 افراد ہلاک ہوئے۔ افریقہ میں خشک سالی سے آبی ذخائر میں کمی ہورہی ہے پانی کی قلت پر قابو پانے کے لئے نیشنل پارکس اینڈ وائلڈ لائف پارک مینجمنٹ400 میڑگہرائی تک ٹیوب ویل لگا رہی ہے ۔ ترجمان نے مزید بتایا کہ جانوروں کے غیر قانونی شکار کا کافی حد تک خاتمہ کیا جاسکا ہے۔
"حادثہ ایک دَم نہیں ہوتا"۔
May 10, 2024