افغانستان، چین اور پاکستان معاونتی ڈائیلاگ و فد کا دورہ پارلیمنٹ ہا ؤس
اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) افغانستان، چین اور پاکستان کے معاونتی ڈائیلاگ کے39 رکنی و فد نے پیرکو پارلیمنٹ ہا ؤس کا دورہ کیا۔ ۔وفد کے اراکین نے سینیٹ ہال اور قومی اسمبلی ہال کا دورہ بھی کیا۔ جب کہ سیکرٹری سینیٹ نے وفد کو ایوان بالا کی تشکیل، کام کے طریقہ کار، کارکردگی،قانون سازی بارے تفصیلی آگاہ کیا۔وفدکا بتایا گیا کہ ایوان بالا ملک کی تمام اکائیوں کے مسائل اجاگر کرنے اور یکساں نمائندگی کیلئے تشکیل دیا گیا تاکہ ملک کے تمام علاقوں کی نمائندگی سے مسائل کے حل کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں۔ سیکرٹری سینیٹ نے وفد کو سینیٹ کی قانون سازی، حکومتی جوابدہی، نمائندگی، انتخاب کے طریقہ کار، سینیٹ کی کمیٹیوں اور دیگر امور سے متعلق آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایوان بالا صوبوں اور وفاق کے درمیان ایک پل کا کردار ادا کررہا ہے۔انہوں نے وفد کے سوالات کے جوابات بھی دیئے۔ وفد کے اراکین نے سینیٹ ہال اور قومی اسمبلی ہال کا دورہ بھی کیا۔ وفدنے بہترین انتظامات پرپارلیمینٹ کے حکام کا شکریہ ادا کیا۔