ایٹمی معاہدے کے تحفظ کے لیے ایران اور یورپ کے درمیان مالی سسٹم کا قیام
برسلز (اے پی پی)جرمنی، فرانس اور برطانیہ سمیت مختلف یورپی ممالک ایٹمی معاہدے کے تحفظ اور ایران کے خلاف امریکی پابندیوں کا مقابلہ کرنے اور ایران کے ساتھ تجارتی لین دین کو باقی رکھنے کے لیے ایک مالی سسٹم قائم کرنے والے ہیں۔یورپی یونین کے خارجہ امور کی سربراہ فیڈریکا موگرینی نے کہا ہے کہ ایٹمی معاہدے کو باقی رکھے جانے کی کوشش جاری رہے گی اور ایران کے خلاف امریکی پابندیوں کا مقابلہ کرنے اور ایران کے ساتھ تجارتی لین دین کو باقی رکھنے کے لیے ایک مالی سسٹم قائم کیا جا رہا ہے۔ادھر ایران میں پٹرولیم انڈسٹریز کی مصنوعات تیار کرنے والی ایسوسی ایشن کے سربراہ نے کہا ہے کہ یورپ کی سو سے زائد کمپنیاں ایران کے تیل اور گیس کے صنعتی پروجیکٹوں میں حصہ لیں گی۔