شفقت محمود نے پی ٹی آئی چھوڑنے والوں کی اقسام بتادیں

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما شفقت محمود نے پارٹی چھوڑنے والوں کی اقسام بیان کردیں۔زمان پارک لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں شفقت محمود نے کہا کہ 2 قسم کے لوگ پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ کر رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ایک وہ جن کو ہم نے ٹکٹ نہیں دی، دوسرے وہ جو پریشر برداشت نہیں کر رہے، شاید کوئی ایک دو لوگ ایسے ہوں جو نظریاتی طور پر اختلاف رکھتے ہوں۔شفقت محمود نے مزید کہا کہ پاکستان اس وقت شدید بحران میں ہے، معاشی بحران بہت زیادہ ہے، اس وقت ضروری ہے کہ ہم سب مل کر الیکشن کی تاریخ کا فیصلہ کریں۔اُن کا کہنا تھا کہ معاشی بحران کا حل صرف انتخابات میں ہے، پی ٹی آئی الیکشن پر بات کرنے کےلیے تیار ہے ۔

ای پیپر دی نیشن