شفیق آباد :40سالہ شخص تیز رفتار کار کی زد میں آکرموقع پردم توڑگیا
لاہور(نمائندہ خصوصی)شفیق آباد کے علاقے میں 40سالہ شخص ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق شفیق آباد کے علاقے میں 40 سالہ شرافت سڑک عبور کرتے ہوئے تیز رفتار کار کی زد میں آکر شدید زخمی ہو گیا جسے فوری طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔شفیق آبادمیں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی اندھادھند فائرنگ کے نتیجے میں 50 سالہ نسیم جاں بحق ہو گیا ، ملزمان موقع سے فرار ہوگئے ۔ شفیق آباد کے علاقہ قصور پورہ بند روڈ کے نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے 50 سالہ نسیم خان شدید زخمی ہو گیا اسے طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو قبضے میں لیکر ایدھی ایمبولینس کے ذریعے پورسٹمارٹم کیلئے منتقل کر کے تفتیش شروع کر دی پولیس کے مطابق واقعہ دیرینہ دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے ۔