الیکشن ریفارمز ایکٹ 2017ئ‘ عدالتی فیصلہ کیخلاف نظرثانی اپیل دائر کرنے کا امکان
اسلام آباد( محمدصلاح الدین خان)ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے الیکشن ریفارمز ایکٹ 2017ء سپریم کورٹ کیس کے فیصلے کیخلاف نظر ثانی اپیلیں آئندہ چند روز میں عدالت عظمیٰ میں دائر کردی جائے گی ۔سپریم کورٹ نے کیس کا فیصلہ 21فروری کو جاری کیا تھا یوں 22مارچ تک اپیل دائر کی جاسکتی ہے۔ رولز کے مطابق فیصلے کیخلاف اپیل کرنے کی مدت 30دن ہوتی ہے۔واضح رہے سپریم کورٹ نے اپنے فیصلہ میں الیکشن ریفارمز ایکٹ 2017ء کے تحت نااہل شخص کو پارٹی صدر بنانے کے حوالے سے کی گئی ترامیم کو کالعدم قرار دیا تھا ۔عدالت نے پولیٹیکل پارٹیز ایکٹ 2017 ء کی ترمیم شدہ شق203 کو کالعدم قرا ر دیا تھا۔ مختصر فیصلہ جسٹس میاں ثاقب نثار نے تحریر کیا تھا ، فیصلہ میں سپریم کورٹ نے نااہلی سے لے کر اب تک کئے گئے تمام اقدامات کو کالعدم قرار دیا ہے،فیصلے میں الیکشن کمشن کو فوری طور پر نواز شریف کا بطور پارٹی سربراہ نام ختم کر نے کی ہدایت کی گئی تھی اور نوٹیفکیشن کی کاپیاں( ن) لیگ ودیگر کو فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی۔