ٹی20ورلڈکپ: بھارت کا بنگلادیش کو جیت کیلئے 197 رنز کا ہدف

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کے 47ویں میچ میں بھارت نے بنگلادیش کو جیت کےلیے 197 رنز کا ہدف دے دیا۔ 

نارتھ ساؤنڈ میں کھیلے جارہے اس میچ میں بنگلادیش نے ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ 

بھارتی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 196 رنز بنائے۔ 

ہاردیک پانڈیا نصف سنچری بنا کر ناقابلِ شکست رہے جبکہ ویرات کوہلی نے 37، رشبھ پنت نے 36، شیوم ڈوبے نے 34 اور روہیت شرما نے 23 رنز بنائے۔ سوریا کمار یادیو 6 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ اکشر پٹیل 3 رنز کے ساتھ ناقابلِ شکست رہے۔ 

بنگلادیش کی جانب سے تنظیم حسن اور رشد حسین دو دو وکٹیں لے کر نمایاں رہے جبکہ ایک وکٹ شکیب الحسن کے حصے میں آئی۔ 

ورلڈکپ سیمی فائنل کی دوڑ میں شامل رہنے کےلیے بنگلادیش کو گروپ 1 کے اس اہم میچ میں فتح درکار ہے۔ 

اپنے پہلے میچ میں بنگلادیش کو آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

واضح رہے کہ اس میچ میں فتح کے ساتھ بھارتی ٹیم کے ورلڈکپ سیمی فائنل کےلیے کوالیفائی کی راہ ہموار ہوجائے گی۔ 

بھارت نے اپنے پہلے میچ میں افغانستان کو یکطرفہ مقابلے میں شکست دے دی تھی۔

ای پیپر دی نیشن