ٹنڈو آدم میں سماجی برائیاں عام،پولیس کی چشم پوشی
ٹنڈوآدم(نامہ نگار)ٹنڈوآدم سٹی تھانہ کی حدوداورگردونواح میں سماجی برائیاں عروج پر گٹکا، ماوا، سفینہ، آکڑا پرچی، جوا کا کاروبار کھلے عام جاری ہے سماج دشمن عناصر دھڑلے سے اپنا کاروبار جاری رکھے ہوئے ہیں جبکہ پولیس کی جانب سے ان سماج دشمن عناصر کے خلاف کوئی عملی کارروائی عمل میں نہیں لائی جارہی ہے مبینہ طورپرپولیس کی جانب سے کچھ خاص لوگ مختص کیئے گئے ہیں جو ان سماج دشمن عناصر منشیات فروشوں سے ہفتہ اور مہینہ وار منتھلی وصول کرہے ہیں جس کے بدلے میں انہیں کھلی چھوٹ دی ہوئی ہے سیاسی سماجی ومذہبی شخصیات کا کہنا ہے کہ سماج دشمن عناصر ٹنڈوآدم کے مختلف علاقوں کھنڈو روڑ، حیدرآباد روڈ, محمدی چوک، چھتری چوک، جوہرآباد، چاند کالونی، جمن شاہ، رشید کالونی ،احمدآباد، اور دیگر علاقوں میں دیدہ دلیری سے منشیات کا کاروبار جاری رکھے ہوئے ہیں جس سے نوجوان اور بچے نشے کی لت کے عادی ہورہے ہیں آئی جی سندھ سے مطالبہ کیا ہے کہ شہر میں آکڑاپرچی، گٹکاماوا، جوا، شراب ،اور سفینہ سمیت دیگر نشہ آور اشیاء جوکہ کھلے عام فروخت ہورہی ہیں انکی روک تھام کی جائے منشیات فروشوں کے خلاف پولیس حکام کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے ۔انہوں نے آئی جی سندھ سے مطالبہ کیا کہ سماج دشمن عناصر اور انکی سرپرستی کرنے والوں کے خلاف فوری کارروائی عمل میں لائی جائے اور انھیں سخت سے سخت سزادی جائے۔