معروف صحافی عمران لاری کا طویل علالت کے بعدانتقال
کراچی(نیوزرپورٹر)معروف نعت خواں اور خاتون سماجی شخصیت تابندہ لاری کے بھائی اور مقامی نجی چینل سے وابستہ معروف صحافی عمران لاری طویل علالت کے بعد اتوار کی صبح انتقال کرگئے،ان کی عمر 52 برس تھی۔عمران لاری کی نماز جنازہ اتوارکو بعد نماز عصر جامع مسجد فاروق اعظم نارتھ ناظم آباد میں ادا کی گئی بعد ازاں انہیں سخی حسن قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا-کراچی پریس کے صدرامتیازخان فاران، سیکرٹری ارمان صابراور دیگرعہدیداران نے عمران لاری کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ کراچی پریس کلب آج ایک عظیم صحافی سے محروم ہوگیا ۔