اٹلی میں جاری میلان ایکسپو دو ہزار پندرہ کے دوران اطالوی شیفز نے مل کر دنیا کا سب سے بڑا پیزا بنالیا
اٹالین کھانے دنیا بھر میں مشہور ہیں اور پیزا تو اٹلی کی مخصوص پہچان بن چکا ہے، میلان ایکسپو دوہزار پندرہ میں اسی شیف نے دنیا کا سب سے بڑا پیزا تیار کرڈالا،مارگریٹا نامی اس پیزا کی تیاری میں ایک اعشاریہ سات ٹن آٹا، ایک اعشاریہ سات ٹن پنیر اور ڈیڑھ ٹن ٹماٹر استعمال کیا گیا، گنیز ورلڈ ریکارڈز کے ارکان نے تصدیق کی کہ مارگریٹا پیزا کی لمبائی پندرہ سو پچانوے اعشاریہ چار پانچ میٹر ہے، جو دنیا کا سب سے بڑا پیزا ہے،گرما گرم اور چٹخارے دار مارگریٹا پیزا بعد میں نمائش میں موجود لوگوں کو پیش کیا گیا جنہوں نے مزے لے کر کھایا