عوام بہاولپور صوبہ بحالی کے سوا کسی بھی اعلان کو مسترد کرتے ہیں : محمد علی درانی
رحیم یار خان (آن لائن) صوبہ بہاولپور بحالی تحریک کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات محمد علی درانی نے کہاہے کہ گورنر پنجاب کا نئے صوبے کا اعلان پنجاب اسمبلی کی قرارداد کی خلاف ورزی اور پارلیمانی کمیشن برائے صوبہ جات کے مینڈیٹ پر ڈاکہ، بہاولپور اورسرائیکی خطہ کے ساتھ بدترین دشمنی ہے۔ عوام بہاولپور صوبہ بحالی کے سوا کسی بھی اعلان کو مسترد کرتے ہیں۔ یہ اہل بہاولپور کے مفادات کا نیلام اور سرائیکی صوبہ کا مطالبہ کرنےوالے ملتان، ڈی جی خان کے عوام کےساتھ دھوکہ ہے جس کی شدید ترین مزاحمت کی جائےگی۔سوموار کو آن لائن سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ صوبائی اسمبلی کے نگہبان کے طورپر گورنرکو بحالی صوبہ بہاولپور سے متعلق پنجاب اسمبلی کی منظورکردہ متفقہ قرارداد کی نفی کا اختیار نہیں۔ پارلیمانی کمیشن برائے صوبہ جات کی سفارشات قومی اسمبلی میں پیش ہونے سے قبل ایسا اعلان کمیشن کی حیثیت کو مشکوک بنادیتا ہے۔ انہوںنے کہاکہ بہا ولپور صوبہ بحالی کے حق اور ہمارے مقدمہ کو سینٹ تسلیم کر چکا ہے جبکہ سند ھ کی قوم پر ست جماعتوں کے علاوہ بلوچستان ،خیبر پی کے کی دینی جماعتیں اور صوبائی اسمبلی میں موجودہ تمام جماعتیں بھی متفقہ قرارداد کے ذریعے بہاولپور صوبہ بحالی کی قا نو نی، آئینی، تاریخی اوراخلا قی حثیت کو تسلیم کر چکی ہیں اور اس سے پیچھے ہٹنا عوام سے دھوکہ، فریب اور بہا ولپور صوبہ بحالی کو ہمیشہ ہمیشہ کے لئے دفن کر نے کے مترداف اوربہالپور صوبہ کی فر وخت کا اعلا ن ہے جسے عوام مسترد کرتے ہیں۔ محمدعلی درانی نے کہاکہ سرائیکی صوبہ کا مطالبہ کرنےوالے عوام کا یہ حق ہے کہ ملتا ن ان کا صوبائی درالحکومت بنے، ہم اپنا حق چھینے نہیں دیں گے اور نہ ہی کسی دوسرے کا حق چھینے کی اجا زت دیں گے۔ انہوںنے کہاکہ اگریہ پیپلز پارٹی کا اعلان سمجھا جائے تو اس کے نتائج عوامی احتجاج کی صورت میں جلد سامنے آجائیں گے ورنہ پیپلزپارٹی کی قیادت صدرمملکت اور وزیراعظم کو اپنی پوزیشن واضح کرنا ہوگی۔ ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ بہا ولپو ر کے عوام اپنا صوبہ اپنا حق بہاولپور صوبہ بحالی سے کم کچھ قبول نہیں کریں گے اور اس کے سوا کسی بھی اعلان کی 1970ءکے جذبہ سے بڑ ھ کر مزاحمت کر یں گے۔
محمد علی درانی