سندھ میں ایک اور بچہ پولیو وائرس کا شکار ہوگیا ہے، جس کے بعد صوبہ سندھ میں پولیو کیسز کی تعداد چھ ہوگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ضلع کشمور کا ڈھائی سال کا بچہ پولیو وائرس سے متاثر ہوا ہے۔
واضح رہے کہ چھ فروری کو بھی ضلع کشمورکی سوا تین سال کی بچی میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی تھی۔