فیروزوالہ، پاکپتن: اوباشوں کی دو خواتین سے زیادتی

22 فروری 2017

فیروزوالہ، پاکپتن(نامہ نگار) مختلف واقعات میں اوباشوں نے دو خواتین کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ فیروزوالہ میں لاہور روڈ کی آبادی ڈھامکے میں ملزم جاوید نے محنت کش کے گھر میں گھس کر اسکی بیوی (ح) کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالاجبکہ پاکپتن کے محلہ پیر کریاں میں آمنہ بی بی گھر میں اکیلی تھی کہ ملزم عمران نے زبردستی گھر میں گھس کر اسے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے۔