بھارت نے پاک بھارت وزرائے خارجہ کے درمیان نیو یارک میں ہونے والی ملاقات منسوخ کر دی. بھارتی میڈیا کے مطابق سشما سوراج اور شاہ محمود قریشی کے درمیان ملاقات منسوخ کر دی گئی ہے۔پاک بھارت مزاکرات نہیں ہوں گے، بھارت ایک بار پھر مزاکرات سے بھاگ نکلا۔شاہ محمودقریشی اورسشماسوراج کی ملاقات27ستمبرکونیویارک میں ہونی تھی۔
وزیراعظم عمران خان کی جانب سے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے دوران پاک بھارت وزرائے خارجہ کی ملاقات کی تجویز پیش کی گئی تھی جسے بھارت نے گزشتہ روز قبول کر لیا تھا۔
امریکا کی جانب سے بھی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے دوران پاک بھارت وزرائے خارجہ کی ملاقات کو خوش آئند قرار دیا گیا تھا۔