اسلام آباد:چیف جسٹس پاکستان کیخلاف نازیبا الفاظ استعمال کرنے پر سابق سینٹر فیصل رضا عابدی کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔سابق سینٹر کیخلاف مقدمہ انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت اسلام آباد سیکرٹریٹ میں درج کیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس ثاقب نثار کیخلاف پروگرام میں نازیبا الفاظ استعمال کرنے پر سابق سینٹر فیصل رضا عابدی کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔مقدمہ انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت اسلام آباد سیکرٹریٹ میں درج کیا گیا،مقدمہ سپریم کورٹ کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے جس میں فیصل رضا عابدی پر پروگرام میں نازیبا الفاظ استعمال کرنے کا الزام ہے ،پولیس کا کہنا ہے کہ اینکر پرسن کیخلاف بھی کارروائی کی جائے گی ۔
ادھر ایف آئی اے سائبر کرائم نے بھی فیصل رضا عابدی کیخلاف بھی مقدمہ درج کرلیا۔سابق سینٹر کیخلاف مقدمہ سائبر کرائم ایکٹ کے تحت درج کیاگیا۔