لاہور : پاک بھارت وزرائے خارجہ کی ملاقات کیا طے ہوئی۔ بھارتی میڈیا کو آگ لگ گئی، پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا شروع کر دیا گیا۔
مودی سرکار نیویارک میں پاک بھارت وزرائے خارجہ ملاقات کرنے پر کیا رضامند ہوئی۔ امن دشمن بھارتی اینکرز بے پر کی ہانکنے لگے۔
بھارتی میڈیا نے وزیراعظم مودی کو ماضی کے بیانات یاد دلانے شروع کر دیئے اور اینکرز اپنی ہی سرکار پر برس پڑے۔ بھارتی چینلز پاکستان دشمنی میں نہ صرف ہر حد پار کرگئے بلکہ خطے میں امن کی بھی مخالفت شروع کر دی۔