بی جے پی حکومت میں آمریت پیشہ بن گیا : راہول گاندھی
نئی دہلی(اے پی پی) بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس کے صدر راہول گاندھی نے بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ چھتیس گڑھ میں کانگریس کارکنان پر ظلم ڈھاکر اس نے آمریت کی ایک اور مثال قائم کردی۔انہوںنے ٹویٹر پرایک بیان میں کہا کہ نریندر مودی کی حکومت میں آمریت پیشہ بن گیا ہے۔راہول گاندھی نے کہا کہ بلاسپور میں رمن سنگھ کی حکومت کی طرف سے کانگریس کارکنان کے بنیادی حقوق پر بزدلانہ حملوں کو وہاں کے عوام سیاسی ظلم کی حیثیت سے یاد رکھیں گے۔ انہوں نے ایک تصویر بھی پوسٹ کی ہے جس میں پولیس اہلکار کانگریس کارکنان پر لاٹھی جارج کرتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔