عالمی مندوب کا یمن میں سیاسی بات چیت میں اہم پیش رفت کا دعویٰ
صنعاء (این این آئی)یمن کے لیے اقوام متحدہ کے امن مندوب مارٹن گریفیتھ نے کہا ہے کہ یمن کی آئینی حکومت اور ایرانی حمایت یافتہ حوثی باغیوں کے درمیان مذاکرات کی بحالی کی کوششوں میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مائیکرو بلاگنگ ویب سائیٹ ٹوئٹر پر پوسٹ کردہ ایک بیان میں گریفیتھ کا کہنا تھا کہ ان کی صنعاء میں حوثیوں اور جنرل پیپلز کانگریس کے رہ نماؤں سے تعمیری اور مثبت بات چیت ہوئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یمن میں متحارب فریقین کے درمیان بات چیت کی بحالی کی قوی امید پیدا ہوئی ہے۔اقوام متحدہ کے امن مندوب حوثیوں کی تجاویز لے کریمنی حکومت کے ساتھ سعودی عرب کے دارالحکومت الریاض میں مذاکرات کریں گے۔