ایران کے خلاف اپنا دفاع کریں گے‘ اسرائیلی وزیراعظم
تل ابیب (اے ایف پی) شام میں حادثاتی میزائل لگنے سے روسی فوجی طیارے کی تباہی کے معاملے کی دھول ابھی بیٹھ نہ سکی۔ اسرائیلی وزیراعظم نتین یاہو نے پھر ایران کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ ہم ایران کے خلاف اپنا تحفظ کریں گے۔ یوم کبیر جنگ کی 45ویں برسی پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے ڈھکوسلہ چھوڑا ہم جنگ نہیں چاہتے لیکن ہم پر اگر مسلط کی گئی تو پوری طاقت سے جواب دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا ایران سرعام کہتا ہے اسرائیل کو تباہ کر دیں گے ایسے حالات میں سوائے دفاع کے کیا کیا جاسکتا ہے۔