برسبین:پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ جاری ہے جب کہ پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ آسٹریلیا کے شہر برسبین میں پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ جاری ہے.پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جب کہ اننگز کے آغاز میں ہی پاکستانی کی بیٹنگ لائن ایک بار پھر لڑکھڑا گئی اور صرف 78 رنز کے مجموعی اسکور پر 4 کھلاڑی پویلین لوٹ گئے جن میں شان مسعود 27 رنز، کپتان اظہر علی 39 رنز، حارث سہیل 1 جب کہ بابر اعظم بھی صرف 1 رن بنا کر آؤٹ ہوگئے۔
ایرانی صدر کا دورہ، واشنگٹن کے لیے دو ٹوک پیغام؟
Apr 24, 2024