عالمی سطح پر معلومات کی فراہمی کے طریقہ کار میں جدت آچکی ہے، مریم اورنگزیب
اسلام آباد (صباح نیوز) وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عالمی سطح پر معلومات کی فراہمی کے طریقہ کار میں جدت آچکی ہے اور اس جدت کو ہمیں بھی بہتر معلومات کی فراہمی کے سلسلے میں اپنانا ہو گا اسلام آباد میں انفارمیشن گروپ کے افسران کو سرٹیفکیٹ دینے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مجھے یہاں آکر بڑی خوشی ہوئی ہے انہوں نے کہا کہ چیزوں کا جائزہ لینا عملدرآمد سے کہیں آسان ہے مصروفیت کی وجہ سے میں انفارمیشن سروسز اکیڈمی پر وہ توجہ مرکوز نہیں کر سکی جو ہونا چاہیے تھا انفارمیشن سروسز اکیڈمی کے ادارے کو بہت آگے جانا چاہیے تھا مگر بدقسمتی سے آگے نہیں جا سکا دنیا میں معلومات کی فراہمی کے طریقہ کار جدید ہو چکے ہیں مگر بدقسمتی سے ہم ابھی تک اس کو نہیں اپنا سکے۔