سیل کی گئی دکان ڈی سیل کرنے اور دفعہ 144کی خلاف ورزی پر دو افراد کے خلاف مقدمہ درج
اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے)تھانہ بھارہ کہو نے اٹھال چوک میں کرونا وائرس کی خلاف ورزی پر اسسٹنٹ کمشنر کی جانب سے سیل کی گئی دکان ڈی سیل کرنے اور دفعہ 144کی خلاف ورزی پر دو افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا سب انسپکٹر انور زیب نے استغاثہ دیا کہ راجہ عاصم اور عتیق نے کرونا وائرس کے حوالے سے سیل کی گئی آئوٹ لیٹ خود سے ڈی سیل کرکے قانون کی خلاف ورزی کی ۔