عید کے پانچویں روز بھی راول لیک‘ فیصل مسجد‘ دامن کوہ میں رش
اسلام آباد (جنرل رپورٹر) وفاقی دارالحکومت میں عید کے پانچویں روز بھی سیاحوں کا رش رہااور دفاتر میں ملازمین کی تعداد نہ ہونے کے برابر رہی،پکنک پوائنٹس،شاپنگ مال اور ہوٹلوں میں عوام کا غیر معمولی رش دیکھنے میں آیا جبکہ اندرون شہر دن بھر سنسان رہا۔وفاقی دارالحکومت میں گزشتہ روز بھی عوام کا غیر معمولی رش رہا مری روڈ پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگی رہیں، شہری گاڑیاں بھر کر فیملیز کے ساتھ پکنک پوائنٹ آئے۔عید کے پانچویں روز بھی عوام کی کثیر تعداد نے دارالحکومت کا رخ کیا اور عید کے پہلے روز کی طرح گزشتہ روز بھی میں سڑکوں پر غیر معمولی رش رہا۔جڑواں شہروں سمیت دیگر علاقوں سے بھی کثیر تعداد میںشہری مختلف پکنک پوائنٹس پر جمع ہوئے جن میں عورتوں اور بچوں کی تعداد واضح رہی جبکہ اسلا م آباد کے رہائشیوں کا کہنا تھا کہ اندرون شہر حسب معمول سنسان رہا اور عوام کی زیادہ تعداد راول لیک، مری، سالگراں پارک، فیصل مسجد دامن کوہ اور شاپنگ مالز میں پائی گئی بدقسمتی سے اس دفعہ بھی موٹر سائیکل پر کرتب کرتے ہوئے 500 منچلے زخمی ہوئے ہیں جبکہ کچھ کی حالت تشویشناک ہے ۔