چیئرمین پیمرا کا ڈسکور پاکستان چینل کا دورہ
لاہور (نیوزرپورٹر) چیئرمین پیمرا محمدسلیم بیگ نے ٹیم کے ہمراہ ڈسکور پاکستان چینل کا دورہ کیا ڈسکور پاکستان چینل کے CEO ڈاکٹر قیصررفیق نے ان کا پرجوش خیر مقدم کیا ۔چیئرمین پیمرا نے تمام ڈیپارٹمنٹس کا جائزہ لیا اورچینل کی کارکردگی کو بہت سراہا ۔انہوںنے CEO ڈسکور پاکستان سے اپنے پالیسز پر تبادلہ خیال بھی کیا۔چیئرمین محمدسلیم بیگ نے کہا کہ ڈسکور پاکستان کے پروگرام بہت یونیک اور مونومینٹل قسم کے پروگرام ہیں ۔خاص کر ٹوررزم کے حوالے سے ناردرن ایریازسے لے کر ہسٹوریکل بیک گراؤنڈ کو نمایاں کیا گیا ہے ۔