چک اگو کے سیوریج سسٹم کی بحالی ہنگامی بنیادوں پر کی جائیگی:عمیر شاہ ،سرفراز احمد
قلعہ دیدارسنگھ(نامہ نگار)ڈی سی اور گوجرانوالہ لیفٹیننٹ(ر)سہیل اشرف ، اے سی صدر ساریہ حیدر اور چیف آفیسر میونسپل کمیٹی قلعہ دیدارسنگھ عبدالحی کی خصوصی ہدایت پر افسران وعلاقہ معززین کے درمیان میٹنگ کا انعقادہوا جس میں دوران گفتگو سب انجینئرعمیر شاہ ،سرفراز احمد انفورسمنٹ آفیسر نے کہا کہ چک اگو کے سیوریج سسٹم کی بحالی ترجیحی بنیادوں پر کی جائیگی،اس سلسلہ میں ہمیں علاقہ معززین کی جانب سے ہر ممکن تعاون کروانے پر ہم ان کے مشکور ہیں کیونکہ علاقہ معززین کی معاونت کے بغیر نکاسی آب کا مسئلہ حل نہیںہو سکتا ۔