کراچی میں 200 سے زائد بلند عمارتوں کی تعمیر ناقص میٹریل اور بغیر منصوبہ بندی کی گئی: کے ایم سی رپورٹ

کراچی میونسپل کارپوریشن (کے ایم سی ) نے سندھ ہائیکورٹ میں 200 سے زائد عمارتوں کے معائنے سے متعلق رپورٹ  جمع کروادی۔

سندھ ہائیکورٹ میں کراچی میں کثیر المنزلہ عمارتوں میں آگ لگنے کے واقعات سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی جس دوران کے ایم سی نے عمارتوں کے معائنے سے متعلق رپورٹ جمع کرادی۔ے ایم سی کی رپورٹ کے مطابق آئی آئی چندریگرروڈ، خالد بن ولید روڈ اور  شارع فیصل پر 200 سے زائدعمارتوں کامعائنہ کیا گیا، ان 200 سے زائد کثیرالمنزلہ عمارتوں کی تعمیر ناقص مٹیریل اوربغیر منصوبہ بندی کی گئی۔رپورٹ میں بتایاگیا ہےکہ عمارتوں میں فائر فائٹرز سسٹم، ہنگامی اخراج کے دروازے اور دیگر انتظامات نہیں،  ان عمارتوں کو این او سی جاری کرتے وقت کے ایم سی سے بھی رائے نہیں لی گئی۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ  جائزہ لیے بغیر ان عمارتوں کو مکمل ہونے کے سرٹیفکیٹ جاری کیے گئے، غیر قانونی تعمیرات اور این او سی دینے والوں کے خلاف کارروائی ضروری ہے۔رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اینٹی کرپشن نے ملوث ایس بی سی اے افسران اور بلڈرز کے خلاف کارروائی شروع کردی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

 سکول میں پہلا دن ۔ دیدہ و دل

 ڈاکٹر ندا ایلی آج میری بیٹی کا سکول میں پہلا دن تھا ۔وہ ابھی بہت چھوٹی تھی ۔ مجھے سارا دن بہت پریشانی رہی ۔ پتہ نہیں اس نے ...