Waqt News
Monday | May 16, 2022
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار
  • Magazines
    • Sunday Magazine
    • Mahnama Phool
    • Nidai Millat
    • Family Magazine
  • News Paper & TV Channel
    • Waqt TV
    • The Nation
  • NAWAIWAQT GROUP
Nawaiwaqt
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار

تازہ ترین

  • وزیراعظم کی صوبوں کویکم جون تک گندم کی خریداری کےاہداف مکمل کرنےکی ہدایت
  • رواں سال 31 ہزار253 افراد سرکاری سکیم کے تحت حج کریں گے
  • وزیرِاعظم کی ہدایت پر موسمیاتی تبدیلی پر ٹاسک فورس کا قیام
  • صوبائی وزیر کا کراچی کے تعلیمی اداروں تک منشیات پہنچنے کا اعتراف
  • وزیراعظم کی عمران خان کو مکمل تحفظ فراہم کرنے کی ہدایت

کراچی کے قبرستان‘ مٹی میں آفتاب

Dec 21, 2018 3:11 AM, December 21, 2018
شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp
کراچی کے قبرستان‘ مٹی میں آفتاب

پہلے بھی ایک بار حوالہ دیا تھا کہ سید سلمان ندوی کی وفات پر رئیس امروہوی نے اپنے تعزیتی قطعہ میں لکھا تھا

مدفون ہوئے آخر آغوش کراچی میں

ملت کے بزرگان ذی چشم وفلک پایہ

تو کچھ بھی نہ تھا پہلے‘ اب تجھ میں سبھی کچھ ہے

اے شہر تہی دامن‘ اے خاک گراں مایہ

اور پھر پیر علی محمد راشدی کا یہ بیان کہ انہوں نے ہادی مچھلی شہری کو اپنے نواسے کے اس استفسار پر کہ’’بابا ہندوستان میں جن لوگوں کے نام سنا کرتے تھے انہیںکراچی میں اپنی آنکھوں سے دیکھ لیا‘‘ یہ کہتے سنا’’بیٹا پورا ہندوستان اجڑا ہے تو کراچی بسی ہے‘‘ جو لوگ ترک وطن کے بعد نو تخلیق مملکت خداداد پاکستان میں وارد ہوئے اپنی اپنی ذات میں انجمن تھے۔ ہر کوئی گوہر نایاب اور جوہرکمیاب تھا خود کراچی اور سندھ میں اہل علم و دانش کی کمی نہ تھی‘ سائیں جی سید‘ علی محمد راشدی‘ حسام الدین راشدی‘ پیر الہی بخش‘ شیخ عبد المجید سندھی‘ ہاشم گزدر ‘ میر الہی بخش تالپور‘حاتم علوی‘ جمشید مہتا سمیت درجنوں مزیدنام گنوائے جاسکتے ہیں جو آسمان وادی مہران پرچمکتے دمکتے تھے لیکن ہندوستان سے آنے والے بھی تعلیم و صحت‘ شعر و ادب‘ علم و ادیان عالم‘ تجارت وہند پر شعبے میں کامل و اکمل تھے کراچی کے قبرستانوں میں چلے جائیں تو ہر قبر ایک مکمل کہانی بیان کرتی ہے۔

کیلیفورنیا، چرچ میں فائرنگ ، ایک شہری ہلاک، 5 زخمی

کراچی کے بڑے قبرستان کے طور پر تو میوہ شاہ کا نام لیا جاتا ہے جہاں عیسائیوں‘ یہودیوں‘ جوہریوں‘ خوجوں کلیانے والوں اور پنجابی سوداگران سے لیکر مسلمانان پنجاب تک کم و بیشی ہر کمیونٹی کی آخری آرام گاہیں موجود ہیں لیکن اس کے سوا بھی پاپوش نگر‘ سخی حسن‘ طارق روڈ‘ عظیم پورہ‘ عیسیٰ نگری اور محمد شاہ قبرستان ہیں جہاں اپنے اپنے وقت کی نامور شخصیات مدفون ہیں۔

پاپوش نگر قبرستان میں شاعر و ادیب ابو الفضل صدیقی‘ قریشی پور‘ سلیم احمد‘ شفیع عقیل‘ بلاواحدی‘ اشتیاق اظہر‘ مقبول فرید صابری‘ ابن انشاء ‘ دلاور فگار‘ اعجاز الحق قدوسی‘ محسن بھوپالی‘ ابن انشاء مدفون ہیں تو مولانا ظفر احمد عثمانی‘ابن صفی‘ نیاز فتح پور‘ ڈان کے ایڈیٹر الطاف حسین‘ بانی ایم کیو ایم الطاف حسین کی والدہ خورشید بیگم اور والد نذیر حسین کی قبرں اسی قبرستان میں ہیں ویسے ایم کیو ایم کا قبرستان شہداء یاسین آباد میں ہے اور عزیز آباد قبرستان میں اشرف صبوحی‘۔۔۔۔۔۔۔ رضی اختر شوق‘ شہیدنشتر پارک حافظ محمد تقی سمیت کتنے ہی مشاہیر سپردخاک ہیں۔سوسائٹی قبرستان طارق روڈ میں زیڈ اے بخاری‘ نواب راحت سعید چھتاری‘ پاکستان کے سابق وزیر اعظم آئی آئی چندریگر‘ جنگ کے بانی میر خلیل الرحمن‘ سخی حسن قبرستان میں رئیس امروہوی‘نعیم عارضی‘ خان آصف‘ جون ایلیا‘ میوہ شاہ قبرستان میں اس قبرستان کے بانی میوہ شاہ ان کے قدموں میں شان رسالت میں گستاخی کے مرتکب نتھورام کو واصل جہنم کرنے والے غازی عبد القیوم شہید‘ ایاز سموں‘ راگ انبالوی سمیت کتنے ہی نام ہیں۔ ویسے بہت سی شخصیات قبرستانوں سے ہٹ کر بھی خود سے منسوب اداروں میں سپردخاک ہیں مولانا سلمان ندوی‘ مولانا شبیر احمد عثمانی کے مزارات اسلامیہ کالج میں ظہور الحسن بھوپالی شہید اور ان کے والد علامہ وہاج الدین چشتی کے بنیادی مسجد لائنز ایریا‘ علامہ سیماب اکبر آبادی کامزار قائد کے مقابل میدان میں‘ علامہ عبد الحامد بدایونی‘ جامعہ تعلمیات اسلامیہ یا اورنگی ڈگری کالج بنارس‘ سندھ کے پہلے مسلمان گورنر سر غلام حسین ہدایت اللہ عید گاہ میدان مقابل جامع کلاتھ مارکیٹ‘ مولانا شاہ احمد نورانی کا مزار بابا عبد اللہ شاہ غازیؒ کلفٹن کے قدموں میں ہے۔ کراچی سے حیدرآباد کی سمت چلیں تو سپر ہائی وے جسے اب موٹر وے کہتے ہیں۔ سیدھے ہاتھ پر ایک قبرستان وادی حسین کے نام سے کمپیوٹرائزڈ‘ کیمرہ سسٹم‘ بیرون شہرہوں یا کسی اورملک میں مقیم اس کی ویب سائٹس پرجائیں کلک کریں اور قبر دیکھ کر فاتحہ خوانی کرلیں تدفین کے مناظر بھی براہ راست دیکھ سکتے ہیں اس قبرستان میںسینکڑوں اہم شخصیات مدفون ہیں ہمیں بھی یاد ہے ایک محترم سید حسن عابدی اور سینئر صحافی رفیق جابر کی تدفین وہاں ہوئی تھی عظیم پورہ قبرستان میں بھی شاہ فیصل کالونی‘ ملیر‘ رفاع عام اور الفلاح کی اہم شخصیات مدفون ہیں گورا قبرستان سے ملحق فوجی قبرستان میں پاکستان کے سابق گورنر جنرل غلام محمد‘ راشد منہاس شہید‘ سراج الدین ظفر کے مقابر ہیں۔

 ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم آج بھی شدید گرم رہے گا

کراچی ایک مکمل موضوع ہے۔ سندھ کے دارالحکومت اور منی پاکستان بھی پکارا جاتا ہے لیکن توجہ کا طالب ہے اور سہولتوں کا فقدان۔ کراچی کا چہرہ کلفٹن‘ ڈیفنس‘ باتھ آئی لینڈ کی کشادہ سڑکیں‘ خوبصورت شاپنگ مالز اور چمکتے دمکتے روشن چہرے ہی نہیں‘ لیاری‘ ملیر کے گوٹھ‘ گڈاپ‘ کھارادر‘ رنچھوڑ لائن اور لائنز ایریا سمیت وہ علاقے بھی ہیں جہاں بجلی‘ پانی ‘ صحت و بلدیات کے محکموں کے ستائے ہوئے لوگ رہتے ہیں جہاں اسٹریٹ کرائمز ہیں اور آمدورفت کی مشکلات بھی لیکن اسے اپنا تا کوئی نہیں نتیجتاً مسائل بڑھ رہے ہیں‘ کوئی ہے جو اس شہر خوباں کی داد رسی کرے۔

رواں سال کا پہلا مکمل چاند گرہن آج ہو گا

شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp
مشہور ٖخبریں
  • تباہ حال معیشت ، نئی حکومت کا امتحان 

    May 16, 2022
  • عامر لیاقت نے دانیہ سمیت سب سے معافی بھی مانگ لی,پاکستان ...

    May 15, 2022 | 12:13
  •  سمندر پار پاکستانی اور امریکی سازش 

    May 15, 2022
  • عمران خان کی طرح امریکہ بھیک مانگنے نہیں جارہا:بلاول بھٹو ...

    May 14, 2022 | 23:35
E-Paper Nawaiwaqt
اہم خبریں
  • وزیراعظم کی صوبوں کویکم جون تک گندم کی خریداری کےاہداف مکمل ...

    May 16, 2022 | 20:57
  • رواں سال 31 ہزار253 افراد سرکاری سکیم کے تحت حج کریں گے

    May 16, 2022 | 20:02
  • وزیرِاعظم کی ہدایت پر موسمیاتی تبدیلی پر ٹاسک فورس کا قیام

    May 16, 2022 | 17:56
  • صوبائی وزیر کا کراچی کے تعلیمی اداروں تک منشیات پہنچنے کا ...

    May 16, 2022 | 17:43
  • وزیراعظم کی عمران خان کو مکمل تحفظ فراہم کرنے کی ہدایت

    May 16, 2022 | 17:21
  • کالم
  • اداریہ
  • سرے راہے
  • تباہ حال معیشت ، نئی حکومت کا امتحان 

    May 16, 2022
  • ’’سابقہ ڈومیسٹک سسٹم فراڈ ‘‘سابق چیئرمین پی سی ...

    May 15, 2022
  •  سمندر پار پاکستانی اور امریکی سازش 

    May 15, 2022
  •  پاکستان کو ستے خیراں

    May 14, 2022
  •   قومی اسمبلی کااجلاس صرف ایک گھنٹہ ہی چل سکا

    May 14, 2022
  • 1

    پانی کی قلت اور اس سے جڑے مسائل پر قابو پانے کی ضرورت ہے

  • 2

    عمران خان قتل سازش ثبوت پیش کرنے چاہئیں

  • 3

    خودکش حملے کا ماسٹر مائنڈ  ساتھی سمیت ہلاک

  • 4

    حکومتی گورننس‘ غیریقینی کی فضا سسٹم کیلئے نقصان دہ ہوسکتی ہے

  • 5

    متحدہ عرب امارات کے صدر کا انتقال پرملال

  • 1

    پیر ، 14 شوال 1443ھ‘ 16 مئی 2022ء

  • 2

    اتوار ، 13 شوال 1443ھ‘ 15 مئی 2022ء

  • 3

    ہفتہ ،    12 شوال 1443ھ‘ 14  مئی 2022ء 

  • ادارتی مضامین
  • مضامین
  • ایڈیٹر کی ڈاک
  • کیا تباہ حال معیشت کی بحالی ممکن ہے؟

    May 16, 2022
  • ہمارے دیہات توجہ چاہتے ہیں

    May 16, 2022
  • جانے کے بعد

    May 16, 2022
  • یہ دسترخوان پر پہلا لقمہ خود اٹھاتے ہیں

    May 16, 2022
  • کتاب کلچر اور کتاب میلہ

    May 16, 2022
  • شادیوں میں ون ڈش کی پابندی  کا حکومتی فیصلہ

    May 16, 2022
  •  وزارت پیٹرولیم کی عوام دوست حکمت عملی  

    May 16, 2022
  • حج اخراجات … وفاقی وزیر مذہبی امور کے لیے چیلنج

    May 16, 2022
  •  حالات کب اور کیسے تبدیل ہوں گے؟

    May 16, 2022
  • ’’ عالمی گرو‘‘کا حقیقی چہرہ 

    May 16, 2022
  • 1

    فیصل عرفان کی تحقیق و تدوین) پوٹھوہاری اکھانڑ تے محاورے) 

  • 2

    معاشی اور سیاسی استحکام کیوں ضروری ہے؟ 

  • 3

     درخت اور پودوں کی اہمیت 

  • 4

    تقاضائے وقت

  • 5

    باران ِ رحمت

  • نور بصیرت
  • قائد اعظم نے فرمایا
  • فرمودہ اقبال
  • 1

    ایمان اور اجر

  • 2

    ایمان کا ثمرہ

  • 3

    ایمان اور اعمالِ صالحہ (۲)

  • 1

    قدیم روایت‘ قدیم ذہنیت‘ قدیم نفسیات

  • 2

    فرمان قائد

  • 3

    ادنیٰ ملازم

  • 4

    فرمان قائد

  • 5

    اتحاد ایمان و ضبط

  • 1

    ارمغانِ حجاز

  • 2

    از خطبات اقبال

  • 3

    ارمغانِ حجاز

  • 4

    اقبال

  • 5

    ارمغان حجاز

  • حالیہ تبصرے
  • زیادہ پڑھی گئی
  • نوائے وقت گروپ
  • رابطہ
  • اشتہارات
Powered By
Copyright © 2022 | Nawaiwaqt Group