قرطبہ چوک، وارڈنزنے شہری سے فون چھین کرفرار ہونیوالے نوسربازکوپکڑ لیا
لاہور(نمائندہ خصوصی)قرطبہ چوک، وارڈنز نے شہری سے فون چھین کر فرار ہونے والے نوسرباز کو پکڑ لیا، عثمان نامی ملزم شہری کی گاڑی کے ڈیش بورڈ سے موبائل فون اٹھا کر فرار ہو رہا تھا، شہری کے شور مچانے پر پٹرولنک آفیسر نے تعاقب کرکے ملزم کو پکڑ لیا، وارڈنز نے ملزم کو پولیس کے حوالے جبکہ موبائل فون شہری کے حوالے کردیا، سی ٹی او نے پٹرولنگ آفیسر عمران اور فہد کو شاباش دی اور نقد انعام اور تعریفی سند کا بھی اعلان کیا۔