آج کل تعلیم ہر شخص کے لیئے ضروری ہے۔چاہے وہ لڑکا ہو یا لڑکی ہو۔آج کل کے دور میں مقابلہ اتنا سخت ہوگیا ہے کہ پڑھائی سب کے لیئے بہت ضروری ہوگئی ہے۔لیکن اچھی تعلیم کے حصول کے باوجود بھی لوگوں کو روزگاری کے لیئے جگہ جگہ دھکے کھانا پڑ رہے ہیں۔اچھی تعلیم حاصل کرنے کے لیئے انتھک محنت کرنی پڑتی ہے لیکن اس محنت کا کوئی پھل نظر نہیں آتا۔جب کہ وہ لوگ جن کے پاس پیسے اور سفارشیں ہیں ان لوگوں کے کاموں میں دشواریاں نہیں اور محنت کش لوگوں کو ہر قدم پر ٹھوکر کھانی پڑتی ہے۔کچھ ویسے لوگ ہوتے ہیں جن کو ان کی حیثیت کے مطابق اجرت نہیں ملتی جب کہ کچھ ایسے لوگ بھی ہیں جو ہاتھوں میں بڑی بڑی ڈگریاں لے کر بھی بیروزگار ہیں۔آج کے دور میں ہر شخص کو روزگار چاہیے ۔ کام نا ملنے پر بہت سے لوگ غلط راستے اختیار کرلیتے ہیںجس سے وہ اپنی ضروریات پوری کرسکیں۔ جس دن یہاں کا تعلیمی نظام درست ہوجائے گا اس ملک کی آدھی مشکلات ختم ہوجائیں گی۔ (مہوش عباسی۔ کراچی)
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024