ایک وزیر اعظم کی برطرفی
پاکستان کے دوسرے وزیراعظم خواجہ ناظم الدین 16، اپریل 1953کی سہانی صبح راولپنڈی سے بذریعہ ٹرین کراچی روانہ ہوئے ۔ ریلوے اسٹیشن پرسرکاری اہلکاروں کی ریل پیل تھی۔ جوانہیں پورے پروٹوکول کے ساتھ الوداع کہنے آئے تھے ۔ خصوص کو پے میں ذاتی عملہ کے ہمراہ وزیراعظم کا وہ ایک یادگارسفر تھا ۔ سٹاف کے ساتھ بعض امور پر گفتگو کے ساتھ ساتھ سرکاری فائلیں بھی نمٹاتے رہے ۔
ٹرین کراچی سٹیشن پر رکی، تو اے ڈی سی نے باہر جھانک کر دیکھا۔ پروٹوکول سمیت کوئی بھی استقبال کے لئے موجود نہیں تھا۔ البتہ ایک صاحب نے آگے بڑھ کر بتایا کہ رات ریڈیو پر قوم سے خطاب کرتے ہوئے گورنر جنرل غلام محمد نے وزیراعظم کو برطرف کر دیا۔ اور ان کی جگہ امریکہ میں سفیر پاکستان محمد علی بوگرہ منصب سنبھالنے آ رہے ہیں۔