سائوتھ ایشین گیمز‘ 305 اتھلیٹس‘آفیشلز پر مشتمل دستے کی سمری منظوری کیلئے وزیر اعظم کو ارسال
لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) وفاقی حکومت نے 13ویں سائوتھ ایشین گیمز کیلئے پاکستانی دستے کو حتمی شکل دیتے ہوئے 305 اتھلیٹس اور آفیشلز پر مشتمل دستے کی سمری منظوری کیلئے وزیراعظم کو بھجوا دی۔ پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن نے یکم دسمبر سے نیپال میں منعقد گیمز میں شرکت کیلئے 423 ارکان پر مشتمل دستہ بھجوانے کی درخواست کی تھی۔