وزیر اعظم عمران خان دوروزہ سرکاری دورے پر ملائیشیا روانہ ہوگئے۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر خزانہ اسد عمر، وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین، مشیر تجارت عبدالرزاق داد وزیر اعظم کے ہمراہ ہیں۔وزیر اعظم عمران خان اور ملائیشیا کے ہم منصب مہاتیرمحمد کے درمیان بدھ کو اہم ملاقات میں علاقائی اور عالم اسلام کو درپیش چیلنجز پت تبادلہ خیال ہوگا۔ دوطرفہ تعاون پر بات چیت ہوگی،وزیراعظم ملائیشین ہم منصب مہاتیر محمد کی دعوت پر دورہ کر رہے ہیں،وزیراعظم کوملائیشیاکی ترقی کے ماڈل پربریفنگ دی جائیگی،اس کے علاوہ تعمیرات، روزگارکے مواقع بڑھانے پربھی بریفنگ دی جائیگی۔وزیراعظم حال ہی میں متحدہ عرب عمارات کے سرکاری دورے سے واپس آئے ہیں اور ماضی قریب میں بھی پاکستان کو معاشی بدحالی سے نکالنے کیلئے مختلف ممالک کے دورے کئے ہیں۔عمران خان چاہتے ہیں کہ ملک کو معاشی مشکلات سے نکالنے کیلئے دوست ممالک سے مدد لی جائے تاکہ آئی ایم ایف پر کم سے کم انحصار کیا جائے۔ اسی سلسلے میں سعودی عرب نے پاکستان کو تین ارب ڈالر نقد رقم اور ادھار تیل دینے کا وعدہ کیا ہے۔وزیراعظم چین کا دورہ بھی کر چکے ہیں جہاں دو طرفہ تعاون کے 15 معاہدوں اور مفاہمتی یاد داشتوں پر دستخط کیے گئے ہیں تاہم مالی امداد کی کوئی معلومات سرکاری ذرائع سے منظر عام پر نہیں آئی ہیں۔
ایرانی صدر کا دورہ، واشنگٹن کے لیے دو ٹوک پیغام؟
Apr 24, 2024